آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق نظرثانی کی حکومتی درخواست سماعت کیلیے منظور کرلی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔
درخواست میں اپیل کی گئی کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے پرنظر ثانی کی جائے۔سپریم کورٹ نے حکومت کی درخواست کوابتدائی سماعت کیلیے منظور کرلیا ہے۔
رجسٹرارآفس نے درخواست پرنمبرالاٹ کردیا ہے اورممکنہ طورپرآئندہ ہفتے اس کیس کی سماعت ہوگی۔رجسٹرارآفس کے مطابق کیس کو چیف جسٹس کی ہدایات کی روشنی میں سماعت کیلئے لگایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائرکی۔نظرثانی اپیل میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے گزشتہ فیصلے کو مستردکیاجائے۔
اپیل میں لارجر بینچ تشکیل دینے اورکیس کوان کیمرہ سماعت کیلیے مقررکرنے کی استدعابھی کی گئی ۔سپریم کورٹ میں اپیل وزارت دفاع کی جانب سے دائر کی گئی۔