مکران کوسٹ سے ایئرڈیفنس میزائلز بھی کامیابی سے فائرکیے گئے۔فائل فوٹو
مکران کوسٹ سے ایئرڈیفنس میزائلز بھی کامیابی سے فائرکیے گئے۔فائل فوٹو

پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا تجربہ

پاک بحریہ کی جانب سے جنگی صلاحیتوں کے مظاہرے کیلیے میزائل فائرنگ کے تجربات کیے گئے اس دوران فضا ، سطح سمندراور زیرآب آبدوز سے بھی میزائل فائرکیے گئے جنہوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اورمکران کوسٹ پرمیزائل فائرنگ کامظاہرہ کیاہے۔نیول چیف نے میزائل فائرنگ کامشاہدہ کیا۔اس موقع پربحری اورہوائی جہازسے سطح سمندرپرمارکرنیوالے اینٹی شپ میزائلزفائرکئے گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندرسے زمین پرمیزائل فائرکیا جبکہ زیرسمندرآبدوزسے بھی زمین پرمیزائل فائر کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مکران کوسٹ سے ایئرڈیفنس میزائلز بھی کامیابی سے فائرکیے گئے۔ میزائلوں نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کامیاب تجربات آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

امیرالبحرایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔