گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے دہشت گرد تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیاجو افغانستان میں مرکزی قیادت کو فنڈزبھی بھجواتے رہے۔
حساس ادارے کے اہلکاروں نے جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ان کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔دہشت گردوں سے اسلحہ،بارودی مواد، خودکش جیکٹس،رائفلز، لیپ ٹاپ اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ سے پانچ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیاگیاہے جن کا تعلق القاعدہ سے ہے۔دہشت گردوں کی شناخت احمدعرف قاسم،محمد یوسف اورمحمدیعقوب،عاصم اکبراورعبداللہ عمیرکے نام سے کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں نے حال ہی میں کراچی سے گوجرانوالہ میں نیٹ ورک منتقل کیاتھا،وہی القاعدہ کا میڈیاسیل چلا رہے تھے۔
دہشت گردافغانستان میں القاعدہ کی مرکزی قیادت کوفنڈزبھی بجھواتے رہے ہیں اورکئی ماہ سے دہشت گردوں کے متعلق معلومات جمع کررہے تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردگوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔