ایف آئی اے نے بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ،وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ڈی اے حکام کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزطلب کیا گیا جہاں ان سے بی آر ٹی پراجیکٹ پر 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔
ایف آئی اے کے مطابق پی ڈی اے کی جانب سے سابق اور موجودہ افسران حاضر ہوئے اور تحقیقاتی ٹیم نے ان سے عدالتی احکامات کی روشنی میں سوالات کیے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ڈی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زبانی جوابات کی دستاویزات اگلے ہفتے تک پیش کی جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی آئیندہ ہفتے مکمل دستاویز کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز بی آر ٹی سے متعلق پی ڈی اے کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا تھا۔