مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کا ووٹ چوری کرنے والا میڈیا کو مافیا کہ رہا ہے ؟۔عمران صاحب فارن فنڈنگ سے منی لانڈرنگ کرنے والا مافیا دوسروں کو مافیا کہ رہا ہے؟ شرم آنی چاہیے۔نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کا میڈیا کو مافیا کہنا شرمناک، افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے کہاملک وقوم کو نالائق اور نااہل عمران صاحب کی وجہ سے درپیش سنگین معاشی وقومی مسائل کی وجہ سیاسی انتقامی غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے۔پرویز رشید اورعظمی بخاری کو نوٹس دینا غیرقانونی اورعمران صاحب کے غنڈہ راج کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تفتیشی ٹیم بناکر تحقیق کی جاتی کہ جج ارشد ملک پر کس نے دباو ڈالا اور قانون اور انصاف کا قتل ہوا؟ارشد ملک وڈیو اسکینڈل میں جج کو نوٹس دے کر پوچھا جاتا کہ کس کے دبائو پر منتخب وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیا؟۔واجد ضیاءکو کٹھ پتلی کے طورپر یاد رکھاجائے گا کہ انہوں نے ایک قومی ادارے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔
مریم اورنگزیب نے پارٹی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑکو ایف آئی اے طلب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاعطااللہ تارڑکے خلاف کرپشن،کمیشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال نہ ملا تو غیرقانونی نوٹس جاری کردیاگیا۔