اسفندیار ولی نے شوکت یوسفزئی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا
شوکت یوسفزئی پر پندرہ کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اخبارات کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
December 27, 2019 · قومی
بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔فائل فوٹو
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔
اے این پی کے صدراسفند یار ولی نے شوکت یوسفزئی پر پندرہ کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، جس میں پشاور سے شائع ہونے والے اخبارات کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
پشاور کی مقامی عدالت میں دائر دعویٰ میں کہا گیا ہے کہ وزیراطلاعات خیبر پختونخوا نے اسفندیار ولی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔