فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت نے 10ارب ڈالرکا قرض واپس کیا۔حفیظ شیخ

وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے 10 ارب ڈالرکا قرض واپس کیا ہے جو سابقہ حکمرانوں نے حاصل کیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ان ک کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کر رہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے پہلی بار مرکزی بینک کو مالیاتی پالیسیاں بنانے کی خودمختاری دی ہے، کرنسی کی شرح تبادلہ گزشتہ کئی ماہ سے مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہیں کیا جو ایک بڑی کامیابی ہے, اسی طرح حکومتی اخراجات میں 40 ارب روپے کی کمی کی گئی جبکہ دفاعی بجٹ کو منجمد کر دیا۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے زیادہ کاروبار دوست اس سے پہلے کبھی نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی برآمات بڑھانے کے لیے حکومت بھرپورکوشش کر رہی ہے،2 ہزارارب روپے لوگوں کو واپس کیے تاکہ برآمدات میں آسانی ہو۔