ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ن لیگ کی جانب سے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

مسلم لیگ نے نیب ترمیمی آرڈیننس مسترد کردیا

مسلم لیگ نے حکومت کانیب  ترمیمی آرڈیننس مسترد کردیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ عمران خان ہرمنصوبے کی انکوائری روکنے کیلیے نیب آرڈیننس لارہے ہیں،نیب آرڈیننس کرپٹ حکومت اوردوستوں کو این آراودینے کی سازش ہے۔

سلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کیلیے جھوٹے مقدمات اوردوستوںکی کرپشن روکنے کیلیے این آر او پلس؟،یہ پشاور میٹرو،مالم جبہ،ہیلی کاپٹر مقدمات کی تفتیش رکوانے کیلیے آرڈیننس لا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ پشاورمیٹروکے ایک کھرب25 ارب کے کھڈے این آراو سے نہیں چھپائے جا سکتے ،اپنی کرپشن کو نیب آرڈیننس کے ذریعے چھپانا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔

ان کامزید کہناتھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباﺅ چوری چھپانے کے نئے نیب آرڈیننس ہیں،انہوں نے کہا کہ آپ چور ہیں اسی لیے اپنے اوردوسروں کیلیے این آراو پلس لا رہے ہیں۔