اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےبروزبدھ یکم جنوری 2020کو کھاتوں کی سالانہ کلوزنگ کے لیے بینکوں کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گا تاہم بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق حاضر ہوگا۔ دریں اثنا حکومتی وصولیوں، ڈیوٹی اور ٹیکسز کی وصولی کے لیے نیشنل بینک کی مجاز شاخیں اور اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر31 دسمبر منگل کی رات 9 بجے تک کھلے رہیں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچیں اسی دن یعنی 31 دسمبر2019 کو متعلقہ ایس بی پی بی ایس سی فیلڈ دفاتر کے ساتھ اپنی ٹرانزیکشنز کا تصفیہ کریں گی جس کے لیے نفٹ (NIFT) نے شام 7 بجے ایک خصوصی کلیئرنگ کا اہتمام کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 31 دسمبر2019 (منگل) کو اپنی متعلقہ شاخیں سرکاری ٹرانزیکشنزکے لیے خصوصی کلئیرنگ مکمل ہونے تک کھلی رکھیں۔