16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے
16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے

حکومت نےایک اور ریکارڈاپنے نام کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں پٹرولیم منصوعات کی قیمت میں 23 روپے 02 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے یہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

جنوری سے دسمبر2019 کے دوران پٹرول 23 روپے02 پیسے فی لیٹرتک مہنگا ہوا ،پٹرول90روپے97پیسے سے بڑھ کر113روپے99پیسے فی لیٹرہوگیا۔

ہائی اسپیڈڈیزل18روپے 42 پیسے فی لیٹرمہنگاکیاگیا،جس کے بعداس کی قیمت 106روپے68پیسے سے بڑھ کر125 روپے ایک پیسہ فی لیٹرہوگئی۔لائٹ ڈیزل7 روپے15پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جو75 روپے 28پیسے سے بڑھ کر82روپے43پیسے فی لیٹرہوگیا۔

پہاڑی علاقوں میں شہری گیس میسر نہ ہونے کے باعث مٹی کاتیل استعمال کرکے گزر بسرکرتے ہیں اوریہ بھی عوام کی دسترس سے باہرہوتا جارہاہے جس کی قیمت میں 13 روپے 37 پیسے تک اضافہ ہوا اوراس کی قیمت 82 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر96 روپے 35 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔