میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔فردوس عاشق اعوان

 وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف ہے، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں جب کہ سب سے بڑی عدالت نے انہیں صادق اور امین قرار دیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آئے روز نیب کے خلاف محاذ کھولنے والے لیگی ترجمانوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست کرنا افسوسناک ہے، وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف ہے،انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، سب سے بڑی عدالت نے انہیں صادق اورامین قراردیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہیں گے،عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے، نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے تاہم یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سے ذاتی مفادات حاصل کیے ہوں گے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ رکھنے والے پبلک آفس ہولڈرز کاروائی سے ہرگز مبرا نہیں۔

ان ک اکہپناتھاکہ آرڈیننس کے تحت دیانتدار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف وخطرعوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گے اوراپنی قانونی ذمے داریاں انجام دیں سکیں گے۔