ایسے سوال پوچھے گئے جن کا سر تھا نہ پیر۔فائل فوٹو
ایسے سوال پوچھے گئے جن کا سر تھا نہ پیر۔فائل فوٹو

عمران خان نے دوستوں کو کیا خوشخبری دی؟

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دوستوں کواین آراو دیدیا، عمران خان نے کہادوستوں کوخوشخبری دیتاہوں آپ کونیب کی گرفت سے نکال دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے جج ویڈیو اسکینڈل میں ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کاجو کام تھا وہ نہیں لیا جا رہا،ایف آئی اے سے بھی اسی طرح کام لیا جارہا ہے جیسے نیب سے لیا جارہا ہے،ایف آئی اے کا جو کام نہیں وہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اے این ایف حنیف عباسی اور رانا ثنااللہ کے کیس میں ناکام ہوئی۔

پرویز رشیدنے کہا کہ آپ نے پاکستان سے کھلواڑ شروع کردیا ہے ،حکومتوں کا کام یہ ہے کہ اداروں کو ناکامی کے سرٹیفکیٹس دلوائے؟انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں لاہور سب کا پسندیدہ شہر تھا،شاہد خاقان عباسی نے ملک سے گیس کا بحران ختم کردیا تھا،خواہش ہے کہ 2020شروع ہونے سے پہلے ہی تبدیلی آجائے۔

نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کا مذاق بنا دیا،ایف آئی اے،اے این ایف اور نیب ناکام ہوگئے ہیں،ایف آئی اے کی طلبیوں کی وجہ سے مہنگائی کم نہیں ہوگی،لیگی رہنما نے کہا کہ پوچھا گیا ویڈیو کس نے دی،سب کو پتا ہے ویڈیو کس نے دی،پریس کانفرنس میں کون کون تھا سب کو پتا ہے،پوچھا گیا پریس کانفرنس میں کون لوگ تھے؟ ،یہ پوچھنے کیلیے بلایا؟،ایسے سوال پوچھے گئے جن کا سر تھا نہ پیر۔

پرویز رشید نے کہاکہ نواز شریف کی طبیعت بہتر نہیں، دعائوں کی ضرورت ہے،نواز شریف صحت مند ہونے پر وطن واپسی میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں کرینگے،انہوں نے کہا کہ مجھ سے کہا دوبارہ بلواسکتے ہیں ،میں نے کہا جب بلائیں حاضر ہوں گا۔

لیگی رہنما نے کہاکہ انہوں نے اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے ،وہ شخص جو کہتا تھا این آراو نہیں دوں گا اب اپنے دوستوں کواین آر او دے رہا ہے۔