کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈرقاری سیف اللہ محسود کوافغانستان میں قتل کردیا گیا،قاری سیف اللہ محسودپاکستانی حکام کو دہشت گرد حملوں میں مطلوب تھا۔
افغان میڈیا کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈرقاری سیف اللہ محسودافغانستان میں مارا گیا،قاری سیف اللہ محسود کونامعلوم افراد نے خوست میں فائرنگ کرکے قتل کیا،قاری سیف اللہ محسودپاکستانی حکام کو دہشت گرد حملوں میں مطلوب تھا،افغان میڈیانے قاری سیف اللہ محسودکی ہلاکت کی خبرترک خبرایجنسی کے حوالے سے دی۔
ٹی ٹی پی نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پراس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹی ٹی پی نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں نے ایک روزقبل اسی علاقے میں ٹی ٹی پی کے دیگر3 جنگجوؤں کو بھی قتل کیا تھا۔
قاری سیف اللہ محسود کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز میں ہوتا تھا اور وہ حکیم اللہ محسود گروپ کا ترجمان تھا۔ وہ پاکستان میں کئی خودکش حملوں میں ملوث تھا اور اس نے حال ہی میں ایک آڈیو پیغام میں 2019 میں پاکستان میں 75 حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
واضع رہے کہ قاری سیف اللہ محسود کو 2016 میں افغانستان میں گرفتارکرکے 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔