سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے ہیں جبکہ مریم نواز بھی بیرون ملک روانگی کیلیے کوشاں ہیں اور اب معروف ٹیروکارڈ ریڈرعالیہ نذیر نے کہا ہے کہ آئندہ سال نوازشریف کی وطن واپسی دکھائی نہیں دیتی بلکہ مریم نواز بھی ان کے پاس چلی جائیں گی ۔
کیا 2020ءمیں نواز شریف صاحب دوبارہ جیل کی ہوا کھائیں گے، یا آزاد پنچھی نظرآتے ہیں؟ کے جواب میں آسٹرالوجر سامعہ خان نے کہا ہے کہ 24جنوری کے بعد نواز شریف کا ستارہ مزید سختی سے باہرآرہاہے، مجھے یہ امکان دکھائی نہیں دیتا کہ وہ دوبارہ جیل میں ڈالے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب 11 اگست 2019 گزرا تھا تو میں نے یہ کہا تھا کہ اب ان پر مزیددباﺅ کا خطرہ ختم ہوگیا، ان کو ریلیف ملنے میں دیر ہورہی ہے، ریلیف ان کو ملے گا، اوران کو مل جانا ہے، میں کوئی ن لیگ کی حمایت میں بیان نہیں دے رہی تھی بلکہ میں نے ان کی نااہلی کی بھی پیشن گوئی کی تھی ۔
ٹیرو کارڈ ریڈر عالیہ نذیر کاکہناتھاکہ بڑے میاں صاحب 2020ءمیں پاکستان آتے نظر نہیں آرہے ،مجھے یہ لگتا ضروری ہے، وہ تو واپس نہیں آئیں گے بلکہ مریم ان کے پاس چلی جائیں گی، چھوٹے میاں صاحب پاکستان آئیں گے اور پارٹی کو سنبھالیں گے ۔
ستاروں یا واٹس ایپ کے کہنے کے بارے میں سوال پرعالیہ نذیر نے کہا کہ میرا واٹس ایپ مجھ سے پوچھتا ہے بتاتا نہیں، صرف یہ لگتا ہے کہ مریم اپنے ابا کے پاس چلی جائیں گی، ان کے ابا جی بھی شاید وہاں سے امریکہ چلے جائیں گے،پاکستان وہ آتے نظر نہیں آتے، چھوٹے میاں صاحب آکر پارٹی کو لیڈ کریں گے، وہ بھی جیل میں جاتے مجھے دکھائی نہیں دیتے۔
آسٹرالوجر علی محمد خان کا کہناتھاکہ 5نومبر کے بعد نوازشریف کے ستارے اچھے ہورہے تھے اور وہ بیرون ملک بھی چلے گئے، آگے بھی ان کے معاملات بہتر ہوتے نظر آرہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ آئندہ سال بہت اہم ترین سال ہوگا،دو بڑے ستارے علم نجوم میں یعنی مشتری اور زحل، یہ دونوں اپنے اپنے گھر میں ہوں گے۔ اس کے بعد ان کا ایک گریٹ کنجنشن ہوگا،21 دسمبرکو جوہر20 سال بعد ہوتا ہے، جودنیا کے لیے اچھا نہیں ہوتا لیکن میاں صاحب کے لیے کوئی خطرہ نظر نہیں آتا کہ وہ دوبارہ جیل میں جائیں، یا کچھ ایسی چیز ہو، انفیکٹ وہ واپس بھی نہیں آئیں گے۔