شہری پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو
شہری پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔فائل فوٹو

حکومت نے نئے سال پر پیٹرولیم بم گرانے کی تیاری کرلی

 اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی گئی ہے، سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویزدی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.08 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔