وفاقی حکومت نے آئی جی کے پی کے کو فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے اور آئی جی ڈاکٹر نعیم کو او ایس ڈی بنائے جانے کا امکا ن ہے ، جبکہ نئے آئی جی تعیناتی کیلئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تین نام وزیراعظم آفس کو بھیجوا دیئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبر پختونخوا کیلیے تین نام وزیراعظم آفس کو بھجوا دیے ہیں جن میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر ، ثناءاللہ عباسی اور محمد سلیمان شامل ہیں۔
ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹبلشمنٹ ڈویژن نئے آئی جی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئی جی کے پی کے ڈاکٹر نعیم کو ہٹا کراو ایس ڈی بنائے جانے کا امکان ہے۔