سپریم کورٹ کا پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم

آئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی ،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل طلب کرلیا۔

               
December 31, 2019 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیااورآئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی ،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ میں پی آئی اے ملازمین کی ڈگریوں کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین نے آزادکشمیر کی نجی یونیورسٹی سے تعلیمی اسناد حاصل کیں،ان اسناد کی بنیاد پرمحکمانہ پروموشن حاصل کی گئیں

سپریم کورٹ نے کہا کہ تعلیمی عمل کے بغیرڈگریاں فروخت کی گئیں ، بظاہرڈگریوں کے حصول کا عمل غیر قانونی لگتا ہے۔

سپریم کورٹ نے پی آئی اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے ڈگریوں کی تصدیق کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیااورآئندہ سماعت پرچیئرمین ایچ ای سی ،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل طلب کرلیا،سپریم کورٹ نے سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔