جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو
جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو

بلاول چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نقب زنی کی کوشش میں ہیں۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے،اتحادیوں کے ساتھ مل کرعوامی مسائل حل کریں گے، عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں اور سیاسی نقب زنی کی کوشش میں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں بلکہ کرپشن، لوٹ مار اورکمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے، کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے، جب تک وہ رہے گا سندھ اورکراچی کی قسمت نہیں بدلے گی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ آپ کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑاورلین دین کی سیاست سے پاک کردیا ہے، بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقارعلی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔