ملائیشیا میں جیلوں سے رہائی پانے والے 300 پاکستانی وطن روانہ

خصوصی پرواز پی کے 9895 شام 6بج کر10منٹ پراسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔

               
December 31, 2019 · اہم خبریں, قومی
تحقیقات میں 141 پائلٹس کے لائسنسز کو جعلی قرار دے دیا گیا۔فائل فوٹو

تحقیقات میں 141 پائلٹس کے لائسنسز کو جعلی قرار دے دیا گیا۔فائل فوٹو

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ ملائیشیا میں جیلوں سے رہائی پانے والے 300 سے زائد پاکستانیوں کو لے کراسلام آباد روانہ ہوگیا،پرواز پی کے 9895 شام 6بج کر10منٹ پراسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کوالالمپورسے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوگیا،طیارے میں 300سے زائدپاکستانی قیدیوں کوواپس لایاجارہاہے، پرواز پی کے 9895 شام 6بج کر10منٹ پراسلام آباد ایئرپورٹ پرلینڈ کرے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں نےوزیراعظم عمران خان اور پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا۔