ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔فائل فوٹو
ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔فائل فوٹو

بلاول کی ایم کیوایم کو پیشکش پرحکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وفاقی حکومت گرانے کیلیے ایم کیوایم کو صوبائی حکومت میں شمولیت کی پیشکش پرحکومتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سے ملاقات کافیصلہ کیاہے،حکومتی رابطہ کمیٹی اورایم کیو ایم کے درمیان ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں وفد ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گا، ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا،ذرائع کامزید کہناہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات پر بات چیت ہوگی،ملاقات میں ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکنان اورفنڈزکے اجرا سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ کوسندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہاتھاکہ ایم کیوایم پی ٹی آئی سے اپنا اتحادتوڑے،متحدہ کے پاس جتنی وفاق میں سیٹیں ہیں کراچی میں دینے کوتیارہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت کوگرادو،ہم آپ کاساتھ دیں گے،عمران خان اوران کی حکومت کوگھرجاناہوگا،عمران خان کی حکومت گرادو،کراچی کوبچاو¿،سندھ کے حقوق کیلیے متحدہ ہمارے ساتھ جدوجہدکرے۔