ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔فائل فوٹو
ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کا ایک وزیر ایم کیو ایم کےلیے وزارت چھوڑنے پر آمادہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کیلیے وزارت چھوڑنے پرآمادگی ظاہرکردی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو پیشکش کی ہے کہ وہ وفاق میں جتنی وزارتیں رکھتی ہے اتنی ہی وزارتیں سندھ میں دینے کیلیے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ انہیں عمران خان کو گھر بھیجنے میں پیپلز پارٹی سے تعاون کرنا ہوگا۔

بلاول  بھٹو کی جانب سے ایم کیو ایم کو پیشکش کیے جانے کے بعد صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وہ ایم کیوایم کیلیے وزارت بلدیات چھوڑنے کو تیار ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میرے چیئرمین کا حکم ہے، وزارت بلدیات دینے کو تیار ہوں، ایم کیو ایم جو وزارت مانگے، بلدیات کا وعدہ تو پکا سمجھیں۔