سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر لارجر بینچ سے تین ججزکو الگ کرنے کی درخواست خارج کردی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان گلزاراحمدنے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی رجسٹرارکےآرڈرکےخلاف اپیل کی ان چیمبرسماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ سے جسٹس عمرعطا بندیال،جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منظور ملک کوالگ کیا جائے۔
کرنل (ر)انعام الرحیم دوران سماعت عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ سپریم کورٹ نےعدم پیروی کی بنیادپر اپیل خارج کردی۔
واضح رہے کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم 16 دسمبر سے لاپتہ ہیں۔ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں راولپنڈی میں رہائش گاہ سے اغوا کرلیا گیا ہے۔
ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی بازیابی کامقدمہ ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں زیرسماعت ہے اوراہل خانہ نے ان کےاغواکامقدمہ بھی درج کروارکھاہے۔