احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جوادالحسن نے ملزمان کو 3 جنوری کو طلب کرلیا۔فائل فوٹو
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جوادالحسن نے ملزمان کو 3 جنوری کو طلب کرلیا۔فائل فوٹو

نندی پور پاور پلانٹ میں فرنس آئل چوری کا ریفرنس دائر

قومی احتساب بیورو(نیب) نے نندی پور پاور پلانٹ میں 22 کروڑ کا فرنس آئل چوری کرنے کا ریفرنس دائرکردیا،ریفرنس میں اخلاق شاہ ،اسلم باغ سمیت 9 ملزمان کو نامزد کیاگیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیب لاہور نے نندی پور پاور پلانٹ میں 22 کروڑ کا فرنس آئل چوری کرنے کا ریفرنس دائر کردیا،ریفرنس میں کہا گیاہے کہ نندی پور پاور پلانٹ میں 22 کروڑ روپے کا فرنس آئل چوری کیا گیا۔

ریفرنس میں اخلاق شاہ ،اسلم باغ سمیت 9 ملزموں کو نامزد کیاگیا ہے،احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جوادالحسن نے ملزمان کو 3 جنوری کو طلب کرلیا۔