براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے گی، وفاقی کابینہ کا اجلاس
براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے گی، وفاقی کابینہ کا اجلاس

حکومت نے 2020 کو خوشحالی اور ریلیف کا سال قرار دیدیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 2020 کوعوام کیلیے ترقی، خوشحالی اور ریلیف کا سال قرار دیدیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 2020عوام کی ترقی اورخوشحالی کاسال ہوگا۔ وزیراعظم نے اس سال کو معیشت کی بہتری کا سال قراردیا ہے ، اس سال معیشت میں ہونیوالی بہتری کا فائدہ عوام کوپہنچایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں گنے کے کاشتکاروں کے مسائل پربات چیت کی گئی۔کابینہ نے وزیراعظم کے پناہ گاہ پروگرام کوسراہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوری میں مالیاتی معاونت کارڈکااجراکیاجارہاہے، یوٹیلٹی سٹورزمیں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر6ارب سبسڈی دی جائےگی۔ نارویجین شہری کوپاکستان سےناروے کے حوالے کیاگیاہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کاہرشہرمیں لنگرخانے کھولنے کاعزم ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی اور نیپراٹیرف کامعاملہ ای سی سی کونظرثانی کیلیے بھجوانے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔

کابینہ نے نیشنل کالج آف آرٹس کوانسٹی ٹیوٹ بنانےکی منظوری بھی دی ہے ۔ اجلاس میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلو ک کی مذمت کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں 17فیصد اضافہ ہواہے ، معیشت کے مستحکم ہونے کے فوائد عوام تک پہنچائے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا حق داروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے 8لاکھ افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالا گیاہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرپشن میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث شخص بچ نہیں پائیگا ۔ایف بی آر اور ایف آئی اے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کارروائی کریں گے ۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث شخص بچ نہیں پائیگا ۔ایف بی آر اور ایف آئی اے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کارروائی کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اورٹیکس سے متعلق امورایف بی آرکی ذمے داری ہے۔وزیر اعظم نے کہا کشمیرمیں لاک ڈاو¿ن کو 148روز ہوگئے،بھارتی جارحیت جاری ہے ۔اس موقع پر شہریارآفریدی نے رانا ثنااللہ کیس پرکابینہ کوبریفنگ دی اور بتایا کہ راناثنااللہ کےخلاف ناقابل تردیدشواہدموجود ہیں۔ اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پربھی تبادلہ خیال کیاگیااوروزرانے نیب آرڈیننس سے متعلق سوالات کئے۔ وفاقی کابینہ نے کشمیر کی صورتحال کابھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ معاشی ٹیم کی جانب سے کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹی ٹیوٹ کے بل کا معاملہ موخر کر دیا گیا جبکہ آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی چیف ایگزیکٹو آفیسر کے تقرر کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میںسٹیٹ بینک کی مالی سٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018کے اجرا، ناروے کے شہری کی حوالگی، وزارت داخلہ کی جانب سے سہیل احمد کی برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی مالی اسٹیٹمنٹ برائے مالی سال 2018کے اجرا کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ ناروے کے شہری کی حوالگی اور سہیل احمد کو برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست بھی وزیراعظم نے منظور کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف کے قانونی معاملات اور نیب آرڈیننس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے نیب آرڈیننس کے معاملے پر پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ ارکان نے کہا کہ نیب آرڈیننس وقت کی ضرورت تھا اور اپوزیشن کا شور شرابہ بے معنی ہے۔