جب تک آپ عوام کا حق انہیں نہیں دیتے ہم آپ کو نہیں چھوڑیں گے،پی پی چیئرمین، بدین میں خطاب
گلگت بلتستان کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑوں گا۔فائل فوٹو

ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کے بعد ڈرامائی پیشرفت

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کے بعد ڈرامائی تبدیلی آنے والی ہے،اس حوالے سے پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم پاکستان سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے،پیپلزپارٹی کا وفد جلد ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی سندھ میں نیا بلدیاتی ایکٹ لانے کو تیارہے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے مسلسل مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع پیپلزپارٹی کاکہنا ہے کہ کراچی واٹراینڈ سیوریج کو میئرکے ماتحت کرنے پرغورہوسکتا ہے،مذاکرات میں آئینی،سیاسی اورانتظامی پیکیج پر بات ہوگی۔