ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ ایک مرتبہ پھرسے میدان میں آ گئیں اورایسی بات کہہ دی کہ جان آپ حیران رہ جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شیخ رشید کے ساتھ ہمارا فیملی والا تعلق ہے اور وہ میرے بہنوئی ہیں کیونکہ وہ میری دوست کے ساتھ نکاح میں ہیں ۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ جو باتیں بھی میں نے کی ہیں اگر وہ جھوٹی ہیں تو شیخ رشید میرے سامنے آئیں اور قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کے حلفاً تردید کریں۔
حریم شاہ کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے میرے ساتھ ویڈیوز بنائی ہیں میں ان کا ہاتھ پکڑ کے انہیں موبائل فون کے پاس نہیں لائی کہ پلیز میرے ساتھ ویڈیوز بنائیں، جنہوں نے مجھ سے فون کالز پر بات کی ہے، میں نے انہیں اپنے نمبر نہیں دیئے کہ مجھ سے فون پر بات کریں۔
حریم شاہ نے کہا کہ مجھے اگر کسی سے کوئی مسئلہ ہو گا چاہے وہ کوئی مشیر ہی کیوں نہ ہو تو میرے پاس اتنی ہمت ہے کہ میں خود ان کے سامنے آکر بات کروں گی۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی شیخ رشید کے ساتھ کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو نھی خوب وائرل ہوئی تھی۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک نے بھی عام لوگوں کی طرح ٹک ٹاک پراکائونٹ بنایا اورانہوں نے ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کردیں تاہم ان کے مشہور ہونے کی وجہ سیاستدانوں کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز بنیں جس نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچا دیا اوراب تو ہرطرف گفتگو کا موضو ع ہی حریم شاہ اور صندل خٹک ہیں۔
کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک اسٹارز اور شیخ رشید کے درمیان ہونے والی مبینہ ویڈیو کال کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر لیک ہوئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میںمبتلا کر دیا اور اس کا چرچہ زبان زد عام ہو گیا تاہم اس معاملے پر شیخ رشید نے کسی قسم کا موقف جاری نہیں کیا ہے جبکہ ٹک ٹاک اسٹارز نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیوانہوں نے لیک نہیں کی۔
ٹک ٹاک اسٹارز نے ایک صحافی کے جہاز پر جا کر ویڈیو بنائی اور شیئر کی اور یہ معاملہ کافی دور تک نکل گیا جس پرانہیں مقدمے کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اس کے بعد حریم شاہ اور صندل خٹک کی دیگر سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی سامنے آئیں جن میں فیاض الحسن چوہان اور شیخ رشید شامل ہیں۔
حریم شاہ کے نام سے ٹویٹر پر کئی اکائونٹ ایکٹو ہیں جن کے بارے میں ٹک ٹاک اسٹار کا کہناہے کہ ان کا تو ٹویٹر پر کوئی اکا?نٹ نہیں بلکہ سب جعلی ہیں تاہم ان جعلی اکائونٹ سے ایک ایسی ٹویٹ سامنے آئی جس نے ایک مرتبہ پھر سے تہلکہ برپا کیا ، حریم شاہ نامی ٹویٹر اکائونٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو دھمکی دی گئی کہ وہ انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنائیں ورنہ اگلی ویڈیو خان صاحب کی ہو گی۔
سوشل میڈیا صارفین نے خان صاحب سے مراد عمران خان کی لی تاہم بعدازاں حریم شاہ نے اس کی تردید کی اور کہا کہ یہ میرا اکاونٹ نہیں ہے اور نہ ہی میں نے ایسا کوئی بیان جاری کیاہے۔
حریم شاہ نے آج صبح نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکی نہ دے، میں کسی کی دھمکی میں نہیں آتی، نہ ابھی تک میں نے کسی کو کوئی دھمکی دی ہے۔حریم شاہ نے کہامیری پوری فیملی تحریک انصاف میں شریک ہے۔ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاپی ٹی آئی کے ورکر ہیں تو وڈیوز بھی ان ہی کے ساتھ بناتے ہیں۔معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔
انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کی دوست نے کچھ ویڈیوز ریلیز کی تھیں جو جھوٹی نہیں ہیں، البتہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ نے کہا کہ ان ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے.حریم شاہ نے یہ بھی کہا کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں، عمران خان کی فین ہوں، میرے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس پر جو باتیں آئی ہیں میں ان کی تردید کر چکی ہوں۔
اس کے علاہ ایک اور کال ریکارڈنگ بھی وائر ل ہوئی جس میں ایک شخص خود کو پشاور کا ڈی پی او کہتا ہے اور حریم شاہ کی ان کے ساتھ فون پر تلخ کلامی ہوتی ہے اور ٹک ٹاک اسٹار انہیں شٹ اپ کال دیتی ہیں۔
حریم شاہ نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز کے ذریعے دن دگنی اور رات چوگنی شہرت حاصل کی تاہم اس کو چارچاند اس وقت لگے جب و ہ دفتر خارجہ کے نہایت ہی حساس کمرے میں جا پہنچیں جہاں بیرو ن ملک سے آئے اہم ترین وفود میٹنگز کرتے ہیں اور اس کمرے میں قیمتی دستاویزات بھی محفوظ کیے جاتے ہیں۔ جس کے بعد یہ معاملہ سیاسی سطح پر بھی پہنچ گیا اور تمام حلقوں کے لوگوں نے اس کی مذمت کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں داخلے کے معاملے کو سیکریٹری خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے غیر سرکاری شخص کو بچانے کیلیے دفتر خارجہ کی سیکیورٹی پر مامور غیر سرکاری سیکیورٹی گار ڈ کو قربانی کا بکرہ بنایا اور اس معاملے کو ختم کردیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کو دفتر خارجہ کے خصوصی دروازے سے وزارت میں داخل کیاگیا اور انہیں وزارت خارجہ کے اہم دفاتر تک رسائی دی گئی جہاں انہوں نے ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پروائرل کردیا۔
سوشل میڈیا پر صندل خٹک اور حریم شاہ کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپیاں وائرل ہو ئیں جنہوں نے دراصل ان کی حقیقی معلومات سوشل میڈیا تک پہنچائیں ، ان کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک کا پورانام صندل شمیم ہے اور کے والد کا نام ” حضرت علی “ ہے ،ان کی عمر محض 23 سال ہے، وہ 5 ستمبر 1996 کو پیدا ہوئیں اوران کا تعلق کرک کی تحصیل پانڈہ دائود شاہ کے نواحی علاقے سے ہے تاہم ابھی ان کی تعلیم کے حوالے سے معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
ان کی ساتھی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا دراصل حقیقی نام ” فضا حسین “ اوران کے والد کا نام ” سید ضرار حسین شاہ ہے ، وہ 28 دسمبر 1991 کو پیدا ہوئیں یعنی وہ دو دن قبل ہی 28 برس کی ہوئی ہیں۔فضا ئ حسین ضلع مانسہرہ کی اوگی کے علاقے شیر گڑھ ہڑیالہ کی رہنے والی ہیں۔ حریم شاہ کے نام سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاک اسٹار کی بھی تعلیم کے بارے میں معلومات ابھی سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان معلومات کے بارے میں بیان دیتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ان کے ڈاکیومنٹس اصلی ہیں اور ان کا اصل نام کچھ اور ہے لیکن اپنے فینز کی وجہ سے انہوں نے یہ نام رکھا ہوا ہے۔
حریم شاہ نے دوسری جانب یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے کینیڈا کی شہریت کیلیے درخواست دے رکھی ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے، ہم اس میں پیدا ہوئے ہیں لیکن کچھ کام ہیں جن کی وجہ سے اپنے پیارے وطن سے دور ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہمیں ڈرانے کیلیے ہمارے ڈاکیومنٹس جاری کیے گئے ہیں لیکن ہم نے کوئی دھمکی نہیں دی ، سوشل میڈیا پر ہمارے نام سے جو خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ بالکل جھوٹ پرمبنی ہیں۔