پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ دوئم آج سے نافذ العمل ہوگیا، سیکریٹری تجارت کے مطابق تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت ٹیرف مراعات کا اطلاق آج سے لاگو ہوگا۔
سیکریٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کا کہنا ہے کہ چین کی 90 فیصد درآمدی اشیا کے لیے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگئی ہے، اس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
سیکریٹری تجارت کے مطابق مصنوعات پر مراعات کا اطلاق دو طرفہ ہوگا، پاکستان کی 313 مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہوگی۔