آئندہ سال شرح نمو کا ہدف تین فیصد ہوگا۔فائل فوٹو
آئندہ سال شرح نمو کا ہدف تین فیصد ہوگا۔فائل فوٹو

آرمی ایکٹ ترمیم۔چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھادی گئی

وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال سے بڑھا کر 64 سال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت دفاع اور وزارت قانون کی جانب سے آرمی ایکٹ کا ترمیم شدہ مسودہ پیش کیا گیا ۔ وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے وفاقی کابینہ نے چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی ہے۔

اس ترمیم کا اطلاق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، آرمی چیف، چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ایئراسٹاف پر ہوگا۔ ترمیم کے بعد چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی مدت 60 سال سے بڑھا کر 64 سال کردی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے چاروں سروسز چیفس کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کیلیے آرمی ایکٹ کے سیکشن 172 میں ترمیم کی گئی ہے۔ اسی ترمیم کی روشنی میں آرمی ایکٹ کے سروسز رولز کی دفعہ 155 میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی ہے۔