دفاعی تجزیہ کارجنرل (ر)غلام مصطفی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے عوام کی امیدیں ٹوٹنا شروع ہوگئی ہیں، ادارے کمزور ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر)غلام مصطفی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی سے عوام کی امیدیں ٹوٹنا شروع ہوگئی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ادارے مضبوط ہونے کی بجائے کمزور ہوناشروع ہوگئے ہیں۔ عوام تبدیلی چاہتے تھے جو قابل عمل نہیں ہوسکتی اور ہم تبدیلی کے باوجود سٹیٹس کو نہیں توڑسکے ۔غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے عوام کے حق میں نہیں جارہے۔