آئینی ماہرعلی احمد کرد نے کہاہے کہ بازار میں پھریں اورڈریں اس وقت سے جب ایک بہت بڑا بھونچال آنیوالاہے، ایک بہت بڑا بھونچال اور زلزلہ آئے گا جس سے کچھ باقی نہیں رہے گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ عوام کبھی غلطی نہیں کرتے لیکن اس دفعہ عوام نے غلطی کی ہے جو آدمی کبھی اپنے ملک کے گلی کوچوں میں پھرا نہیں اوراس کو پتہ نہیں کہ غریب آدمی زندگی کیسے گزارتاہے؟۔
انہوں نے کہا کہ جوشخص جب کرکٹرتھا تو کوئی شخص جوش میں آکر اس سے ہاتھ ملاناچاہتا تھاتو وہ نہیں ملاتا تھا توایسے شخص کو آپ نے حکمران بنادیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت برے حالات ہیں، بازار میں پھریں اورڈریں اس وقت سے ایک بہت بڑا بھونچال آنیوالاہے ۔ ایک بہت بڑا بھونچال اور زلزلہ آئے گا جس سے کچھ باقی نہیں رہے گا ۔
علی احمد کردکاکہنا تھا کہ کہ پٹرول کی قیمت میں25پیسے کمی کی جاتی ہے اور پھر دوروپے اضافہ کردیا جاتاہے کیا لوگوں کو آپ نے مذاق سمجھا ہواہے ؟۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں اٹھارہ سال کے فوری بعد لوگوں کے چہرے پرجھریاں آتی ہیں لیکن امریکہ اوریورپ میں یہ جھریاں ستر اسی برس کی عمر میں بھی نہیں آتیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ساری زندگی عوام اورغریب لوگوں کی بات کی ہے اورکوئی غلط کام نہیں کیا لیکن جب انقلاب آئے گا توعلی احمد کرد بھی نہیں بچے گا۔