یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو
یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہیں ۔فائل فوٹو

لاپتہ افرادکا کیس لڑنے والے لاپتہ وکیل انعام الرحیم کا پتہ چل گیا

وزارت دفاع کے حکام نے راولپنڈی سے اغوا ہونے والے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو اپنی تحویل میں  لینے کا اعتراف کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے لاپتہ ہونے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے کی۔

دوران سماعت وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ہمارے پاس ہیں، انعام الرحیم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔انعام الرحیم کے وکیل نے کہا کہ وزارت دفاع یا اس کا کوئی ادارہ انعام الرحیم کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتا۔

وزارت دفاع نے عدالت کو بتایا ہے کہ انھیں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

عدالت نے سرکاری نمائندوں پراظہاربرہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم لاپتہ افراد سے متعلق کیسوں کی پیروی کر رہے تھے اورانہیں 16 دسمبر کو راولپنڈی میں واقع ان کی رہائشگاہ سے اغوا کیا گیا تھا۔