ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر کئے گئے امریکی ڈرون حملے کے فوری بعد کے مناظر سامنے آگئے۔ویڈیو میں ہونے والی تباہی، افراتفری اور لوگوں کی چیخ و پکار نے لوگوں کے دہلا دیے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ایک مصروف سڑک پر میزائل برسائے گئے ہیں۔لوگ جان بچانے کیلئے یہاں وہاں بھاگ رہے ہیں اور چیخ و پکار کررہے ہیں۔ایسے میں لوگوں کی جانب سے دعائیہ کلمات کی ادائیگی بھی سننے کو مل رہی ہے
https://www.facebook.com/TheKingdomOfIsrael/videos/2495983380527378/
سڑک پرقیامت صغریٰ کا منظر ہے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کس طرف کو جائیں اس موقع پر بے سمت گاڑیوں کے ہارنز خوف میں مزید اضافہ کرتے سنائی دے رہے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمان کو ڈرون حملوں سے متعدد میزائل فائر کر کے قتل کیا گیا۔ میزائل دو گاڑیوں پر فائر کئے گئے جن پر قاسم سلیمانی اور دوسرے اعلیٰ ایرانی عہدیدار سوار تھے۔
العربیہ کے مطابق آپریشن بغداد ہوائی اڈے کے کارگو سیکشن کے قریب کیا گیا۔ وہ لبنان سے بغداد آنے والی پرواز سے باہر نکلے ہی تھے کہ ڈرون حملہ کیا گیا،عراق کے مقامی وقت رات گئے ایک بجے ڈرون حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی میں چار ہل فائر میزائل داغے گئے، جن کی زد میں آ کر اعلیٰ ایرانی فوجی قیادت ہلاک ہوئی۔
اس حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ،پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس اوردیگر چھ افراد بھی جاں بحق ہوئے۔