ایم کیو ایم قائد کی جانب سے سال 2016 میں ریاست مخالف اشتعال انگیز ٹیلیفونک تقریر کی تھی۔فائل فوٹو
ایم کیو ایم قائد کی جانب سے سال 2016 میں ریاست مخالف اشتعال انگیز ٹیلیفونک تقریر کی تھی۔فائل فوٹو

آدھی ایم کیو ایم چاہتی ہے سندھ سے وزارتیں ملیں۔فاروق ستار

ایم کیو ایم کے سابق کنونیئرفاروق ستارنے کہاہے کہ آدھی ایم کیو ایم چاہتی ہے سندھ سے وزارتیں ملیں، عوام کراچی کی ابتری کی ذمے دارایم کیو ایم کو سمجھتی ہے۔

ایم کیو ایم کے سابق کنونیئرفاروق ستارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آدھی ایم کیو ایم چاہتی ہے سندھ سے وزارتیں ملیں،عوام کراچی کی ابتری کی ذمے دارایم کیو ایم کو سمجھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارتیں تو مل جائیں گی عوام کا کیا ہوگا؟کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے،کراچی میں احساس محرومی آسمان سے باتیں کررہاہے،کچھ دیر کی خاموشی ہے پھر شورآئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم دو حکومتیں انجوائے کررہی ہے،تحریک انصاف کو کوئی فکر نہیں جوچاہتے تھے لے لیا،عوام تحریک انصاف پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم سے بدظن ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلاول کی پیشکش پرایم کیو ایم پرانی تنخواہ پر ہی کام کرے گی۔