ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی مشکل بنا کر رکھ دی ہے جبکہ حال ہی میں پٹرول ، بجلی اورایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو مزید پر یشانی میں مبتلا کردیاہے جس پر لوگ حکومت پرغم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری جب اپنے آبائی علاقے پہنچے تو انہیں لوگوں کے ہجوم نے گھیرلیا اوراپنے نمائندے کا استقبال ٹماٹراورانڈوں سےکیا۔
سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کالی رنگ کی گاڑی لوگوں کے ہجوم میں سے گزرنے کیلیے مسلسل ہارن دیتی رہی جبکہ وہاں موجود لوگ ”مردہ باد مردہ باد “ کے نعرے لگاتے ہوئے انڈے اور ٹماٹر گاڑی پر برسا دیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں یہ تفصیلات فراہم کی گئی ہیں کہ یہ گاڑی وفاقی وزیر برائے مذہبی امورکی ہے جو اپنے آبائی علاقے کا دورہ کرنے کیلیے آئے تھے تاہم ابھی اس کی تصدیق یا تردی نہیں ہو سکی ۔
یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں نورالحق قادری نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پراین اے 43 سے 33 ہزار243 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی تھی جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار شاہ جی گل آفریدی نے 25 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔