نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دس انکوائریوں کی منظوری دی گئی
نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دس انکوائریوں کی منظوری دی گئی

نیب کی بیرک میں آگ لگنے سے سعد رفیق زخمی ہوگئے

نیمپ جیل میں نیب کی بیرک میں آگ لگنے سے ن لیگ کے رہنما سعد رفیق زخمی ہوگئے۔

کیمپ جیل لاہور میں رات گے نیب کی بیرک میں آگ لگ گئی۔ اس دوران سعد رفیق کا سر لوہے کے جنگلے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹ لگی۔

احتساب عدالت لاہور میں پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی تو نیب نے خواجہ سعد رفیق کو پیش کیا۔ سعد رفیق نے فاضل جج سے کہا کہ رات کو میری بیرک میں آگ لگی جس کی وجہ سے زخمی ہوگیا، میرا سر لوہے کے راڈ کے ساتھ لگا جس وجہ سے کچھ دیر تک مجھے کچھ نظر نہیں آیا۔

سعد رفیق نے فاضل جج سے کہا کہ جیل حکام روزانہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے مجھے اسلام آباد لیکر جاتے ہیں اور شام کو واپس لے آتے ہیں، میں ہر اجلاس کے موقع پر 8 گھنٹے کا سفر نہیں کرسکتا، اسلام آباد میں سب جیل قرار دیکر مجھے وہیں رکھا جائے۔

عدالت نے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کےلیے اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

علاوہ ازیں صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف نے کیمپ جیل میں آگ لگنےپراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ واقعےکی تحقیقات کرائی جائے،پتہ چلناچاہیےایساکیوں ہوا، واقعہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنےلائی جائے۔

شہبازشریف نے خواجہ سعدرفیق کےزخمی ہونےپردکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کانشانہ بننےوالےقیدیوں کا حوصلہ اور جراٴت قابل ستائش ہے۔