ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اورفی تولہ سونا 93 ہزار400 روپے کا ہو گیا ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تاریخی اضافے کے باعث پاکستان بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے بڑھ گئی ہے جس کے باعث سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ پیر کو ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 93 ہزار400 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی زبردست اضافہ دیکھا گیا۔10 گرام سونے کی قیمت 2340 روپے کے اضافے کے بعد 80 ہزار75 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
واجؑ رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 54 ڈالر (8 ہزار 340 روپے) اضافے کے ساتھ 1578 ڈالر ہوگئی ہے۔ آج سونے کی قیمت مجموعی طور پر ساڑھے 3 فیصد سے زائد بڑھی ہے۔