یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

ہوائیں بدلنے کا وقت آیا تو قانون ہی بدل دیا۔احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب ہوائیں بدلنے کا وقت آیا توانہوں نے قانون ہی بدل دیا، یہاں احتساب کے ساتھ مذاق ہو رہا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بار بار یہ ثابت کر رہی ہے کہ وہ اتفاق رائے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مذاق بنایا گیا، دنیا میں ایکسٹینشن کے معاملے پر جگ ہنسائی کروائی گئی۔

دوسری جانب احتساب عدالت نے نارروال اسپورٹس سٹی اسکینڈل کیس میں احسن اقبال کا7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیااور13 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

احتساب عدالت میں نارووال اسپورٹس سٹی سکینڈل کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،احسن اقبال کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیاگیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے کیس کی سماعت کی،نیب نے احسن اقبال کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکردی،نیب نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ احسن اقبال کامزید14 دن کاجسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

جج محمد بشیرنے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں آپ کومزید ریمانڈکیوں چاہئے ،نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ میںتفتیش کی پیشرفت بھی بتاتاہوں اور مزید ریمانڈ کی وجہ بھی ،ہمارے پاس احسن اقبال کیخلاف بے شمار شواہد موجود ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی کی لاگت میں 180 فیصد کااضافہ ہوا،ایک ضلعی سطح کے گراو¿نڈ پرعالمی معیار کے اسٹیڈیم جتنا خرچ کردیا گیا، نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ منصوبے کی منظوری میں قانونی خلاف ورزی کی گئی، سمری کی منظوری بھی متعلقہ فورم سے نہیں لی گئی۔

احسن اقبال نے پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ کا چارج سنبھالنے کے بعداختیار کا غلط استعمال کیا،احسن اقبال نے اپنی وزارت کو نارووال اسپورٹس سٹی منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کا کہا، نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ حقیت یہ ہے وہ منصوبہ 2012 میں پنجاب حکومت کومنتقل ہوچکا تھا18 ویں ترمیم کے بعد200 ملین روپے وفاقی بجٹ سے نارووال کیلئے رکھناغیرقانونی تھا۔