وزیرِاعظم عمران خان آج کئی ماہ بعد پارلیمنٹ آئے تو پارلمنٹ کے اندر راستہ بھول گئے۔
آرمی ایکٹ کی منظوری کے موقع پر وزیرِاعظم عمران خان آج پارلیمنٹ ہاؤس کی بھول بھلیوں اورمشکل راہدایوں میں راستہ بھول گئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ راستہ بھول گئے، وہ وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کی سرگوشیاں سنتے سنتے گیٹ پر پہنچے۔
سامنے دیوار اور دائیں بائیں دروازے دیکھ کر وزیرِاعظم عمران خان رک گئے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے وہاں موجود سیکیورٹی افسر سے سوال کیا کہ میں کہاں ہوں؟ تم مجھے کدھرلے کر جا رہے ہو؟.
سیکیورٹی اسٹاف نے انہیں بتایا کہ سر بائیں جانب چیمبر بھی ہے اوراسمبلی کا دروازہ بھی۔