امریکا ایران کشیدگی کے باعث خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔فائل فوٹو
امریکا ایران کشیدگی کے باعث خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔فائل فوٹو

شہری عراق کے سفر سے گریز کریں۔پاکستان

ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرپاکستان کا بیان بھی آگیاہے۔

پاکستان نے اپنے شہریوں کو عراق کے سفر کرنے سے گریزکرنے کی ہدایت کردی۔ سفری ایڈوائزری جاری کردی گئی۔عراق میں رہائش پذیر پاکستانی ہائی کمیشن سے رابطے میں رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیاہے کہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عراق کے سفر سے ہر ممکن گریزکریں۔

نہوں نے کہا وہ لوگ جو پہلے سے ہی عراق میں مقیم ہیں ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بغداد میں موجود پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔

واضح رہے کہ امریکا ایران کشیدگی کے باعث خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکیوں کے زیراستعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے کردیے ہیں جس کی تصدیق پنٹا گان کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔