سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے رہبرکمیٹی کی درخواست واپس کردی

سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنراورارکان کی تقرری کے معاملے پر رہبر کمیٹی کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیے، عدالت نے اعتراضات کیساتھ درخواست واپس کرتے ہوئے کہاہے کہ براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیاجاسکتا،رہبرکمیٹی نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنراورارکان کی تقرری کے معاملے پر رہبر کمیٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے رہبرکمیٹی کی تعیناتی سے متعلق درخواست پراعتراضات عائد کردیے۔

سپریم کورٹ نے اعتراضات کےساتھ درخواست واپس کردی ،اعتراضات میں کہاگیا ہے کہ درخواست کیساتھ منسلک سرٹیفکیٹ قانون کےمطابق نہیں،براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیاجاسکتا،رہبرکمیٹی نے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔