اجلاس میں وکلارہنمائوں اور ڈاکٹروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔فائل فوٹو
اجلاس میں وکلارہنمائوں اور ڈاکٹروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔فائل فوٹو

وکلااور ڈاکٹرز کے درمیان صلح ہوگئی

پی آئی سی حملہ کیس، وکلااور ڈاکٹرز کے درمیان صلح ہوگئی، واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی جاری ر کھنے اور جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی یاد میں بنائے گئے چبوترے پر وکلاءکیخلاف درج تحریر ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطا بق سی سی پی او کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں وکلارہنمائوں اور ڈاکٹروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وکلانمائندوں میں صدر ہا ئیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری، سابق وائس چیئرمین پنجاب بارچوہدری شاہنواز اسماعیل گجر، صدر لاہور بارعاصم چیمہ اور سابق صدر ہا ئیکورٹ بار اصغر گل شریک ہوئے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹرامیراورڈاکٹر ذیشان سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلا س میں ڈی آئی جی آپریشن، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن بھی موجود تھے۔

وکلاءاور ڈاکٹرز کے نمائندوں نے اس بات بار اتفاق کیا کہ پی آئی سی واقعہ کے جو افراد ذمے دار ہیں ان کیخلاف درج مقدمات کی کارروائی قانون کے مطابق جاری رکھی جائے۔

وکلااور ڈاکٹرز نمائندوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پی آئی سی میں جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی یاد میں بنائے گئے چبوترے پر وکلاکیخلاف درج تحریرختم کرکے وہاں قرآنی آیات ”اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھامے رکھو“ تحریرکی جائے۔