چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا۔سینٹ نے آرمی ایکٹ،فضائیہ ایکٹ اور بحریہ ایکٹ ترمیمی بلز کثرت رائے سے منظور کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس سینیٹ کا اجلاس ہوا،وزیر دفاع پرویز خٹک ،وزیر قانون فروغ نسیم ،وزیر پارلیمانی اموراعظم سواتی بھی سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔
سینیٹ اجلاس میں آرمی ایکٹ بل پیش کردیا گیا،وزیردفاع پرویزخٹک نے پاک آرمی ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا۔نیشنل پارٹی اور جے یو آئی (ف)جماعت اسلامی ،پی کے میپ نے بل کی مخالفت کی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا۔
سینیٹ نے ایئرفورس ترمیمی بل 2020 کی منظوری دیدی،پاکستان نیوی ترمیمی بل2020 بھی کثرت رائے سے منظورکرلیاگیا،سینیٹ نے مسلح افواج سے متعلق تینوں ترمیمی بلز منظورکرلیے،تینوں بلزکثرت رائے سے منظورکرلیے گئے۔
نیشنل پارٹی اورجے یوآئی (ف)جماعت اسلامی ،پی کے میپ نے بل کی مخالفت کی۔عثمان کاکڑنے کہاکہ پی پی اور ن لیگ نے ساتھیوں کو ساتھ دیاہے،جمہوریت اورپارلیمنٹ کی پامالی ہو رہی ہے ۔سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے10 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔