امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا۔۔
عمانی وزیر برائے مذہبی امور سے ملاقات کے بعد جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان خطے میں ہونے والی کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔وہ صرف امن کا پارٹنر بنے گا۔
مران خان نے کہاکہ خطے میں تنازعات سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا،ایران سعودی تنازعات ختم کرنے کی کوششیں کیں، ایران اورامریکا کی کشیدگی بھی کم کرنے کااقدام کیا۔
اعلامیہ کے مطابق عمانی وزیر مذہبی امور سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورعمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال سے بھی عمانی وزیر کو آگاہ کیااور مسلمانوں سمیت بھارت کی دوسری اقلیتوں سے متعلق بی جے پی کے انتہاپسند اقدامات پر بھی اپنی تشویش کااظہارکیا۔
واضح رہے کہ ایران نے ایران نے امریکا سے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے عراق میں موجود اس کے فوجی اڈوں پر میزائلوں کی بارش کردی ہے۔جس میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق 80امریکی مارے گئے ہیں۔