پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو
پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ نے درآمدی گیس خریدنے سے انکارکردیا

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وفاق سے صوبے کیلیے درآمدی گیس خریدنے سے انکار کردیا،وزیراعلیٰ سندھ نے گیس کی قیمت کے مجوزہ میکنزم کو مستردکردیا،وزیراعلیٰ سندھ کاکہناہے کہ سندھ لوکل گیس کی پیداوار میں سرفہرست ہے درآمدی گیس نہیں خریدیں گے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خط تحریرکیا ہے ،جس میں وزیراعلیٰ سندھ کاصوبے کیلیے درآمدی گیس خریدنے سے انکارکردیا،وزیراعلیٰ سندھ نے گیس کی قیمت کے مجوزہ میکنزم کو مستردکردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا خط میں کہنا ہے کہ سندھ لوکل گیس کی پیداوار میں سرفہرست ہے درآمدی گیس نہیں خریدیں گے،حکومت سندھ مہنگی درآمدی آرایل این جی کی قیمت برداشت نہیں کرے گی۔

خط میں کہاگیاہے کہ صوبہ سندھ2500 سے 2600 ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس پیداکرتا ہے،سندھ کو صرف1200 سے 1300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملتی ہے،خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے معاون خصوصی ندیم بابرکی شکایت کردی۔