عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو
عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو

’ہنرمند جوان پروگرام‘ کاافتتاح آج کریں گے۔ 

وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کیلئے ایک اور اہم منصوبے ’ہنرمند جوان پروگرام‘ کا افتتاح آج کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پروگرام لانچنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ نوجوانوں کا خصوصی ترانہ بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ہنرمند جوان پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو فنی تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو جدید ترین صلاحیتیوں پر مبنی تربیت دی جائے گی جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، روبوٹکس، کلائوڈ کمپیوٹنگ کے علوم شامل ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہنر مند جوان پروگرام میں 70 مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کیلئےانتظام کیا جائے گا جبکہ دوست ممالک کے اشتراک سے سنٹر آف ایکسیلینس بھی قائم کیے جائیں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہنر یافتہ نوجوانوں کو عالمی اداروں کے خصوصی سرٹیفیکیٹس دیے جائیں گے جبکہ روزگار کیلیے انہیں آسان قرض بھی فراہم کیے جائیں گے۔