سابق جنرل ظہیرالاسلام کیخلاف اہلیہ نےکیس دائرکردیا
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام کو 20 جنوری کو خود یا وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کا حکم
پلوشہ بہرام نے اپنے اوراپنے بچے کیلیے نان نفقے کا کیس دائرکردیا۔فائل فوٹو
نٹیلیجنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام کی اہلیہ پلوشہ بہرام نے اپنے اور اپنے بچے کیلیے نان نفقے کا کیس دائرکردیا ۔
پلوشہ بہرام کی جانب سے کیس فیملی کورٹ لاہورکے جج عبدالمنیم کی عدالت میں دائرکیا گیا ہے ۔
فیملی کورٹ کے سول جج عبدالمنیم نے درخواست پرظہیرالاسلام کو عدالتی نوٹس جاری کردیا۔
فیملی کورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیرالاسلام کو 20 جنوری کو خود یا وکیل کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔