چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے مرحوم جسٹس ریٹائرڈ فخرالدین جی ابراہیم کی قبر پر حاضری دی،اس موقع پرانہوں نے قبرپرپھول رکھے اوران کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی۔
سابق گورنر، چیف الیکشن کمشنر اور جج فخرالدین جی ابراہیم حال ہی میں انتقال کرگئے تھے۔ان کے ایصال ثواب کیلیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے میوہ شاہ قبرستان میں ان کی قبرپر حاضری دی۔
چیف جسٹس کے ہمراہ جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس مشیرعالم اور جسٹس مقبول باقر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے تاثرات بھی درج کیے جس میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ملک و قوم کیلیے خدمات ناقابل فراموش ہیں،اس عظیم انسان کے ہم شکرگزارہیں۔چیف جسٹس نے مرحوم کے بیٹے زاہد فخرالدین جی ابراہیم سے تعزیت بھی کی۔