وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اورنج لائن کا کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی اصولی منظوری دے دی۔ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے 50 روپے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کرایہ 40 روپے مقررکرنے کی اصولی منظوری دیدی۔
وزیراعلی نے معاملہ پنجاب کابینہ کو بھی بھیج دیا ہے۔گزشتہ اعلی سطح کے اجلاس میں وزرا اورمتعلقہ حکام نے کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویزدی تھی۔