شادی نہ کرانے والے والدین پر جرمانہ عائد کیا جائے۔فائل فوٹو
شادی نہ کرانے والے والدین پر جرمانہ عائد کیا جائے۔فائل فوٹو

انٹرنیٹ پر دوستی۔چینی لڑکی شادی کیلیے پاکستان آ گئی

کہتے ہیں محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،انٹرنیٹ پر دوستی چین کی اکاؤنٹنٹ لڑکی کو کھینچ کر پاکستان لے آئی، گوجرانوالہ کے نوجوان تاجر سے شادی کیلیے اسلام قبول کرلیا۔

اس سلسلے میں جامعہ چشتیہ رضویہ ضیاء القرآن راہوالی میں معززینِ علاقہ کی موجودگی میں تقریب منعقد کی گئی۔ جامعہ کے مہتمم علامہ محمد حنیف چشتی نے چینی لڑکی یانا کو کلمہ پڑھایا جس کا اسلامی نام مریم بی بی رکھا گیا۔

اس موقع پر نومسلم مریم اور نوجوان تاجرعمیرخالد نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ پرایک دوسرے کے دوست بنے اوربعد میں یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔

مریم چین کے شہر چی جین میں اکاؤنٹنٹ تھی جبکہ عمیر خالد نے جنرل اسٹور بنا رکھا ہے۔ اس موقع پر حاضرین میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور نومسلم مریم بی بی کو قرآنِ پاک کا نسخہ بھی دیا گیا۔