وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اتوارکی صبح اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، آزاد کشمیر کی وادی نیلم، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور گلگت بلتستان میں شگراوراسکردو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز چلاس سے 58 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔